شہریوں کی جانب سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی جاری
شہری حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کررہے۔ اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو کورونا پھیلنے کا خدشہ برقرار رہے گا۔
کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے جی ہاں۔ لیکن اس کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ شہری غیر ضروری باہر نکلیں۔ اور مٹر گشتی کریں۔
سیکیورٹی اہلکار کہتے ہیں شہری ہماری سننے کو تیار نہیں۔
لاک ڈاؤن جزوی ہو یا مکمل۔ اس پر عمل کرانا حکومت کا اور عمل کرنا شہریوں کا کام ہے۔
اگر شہری خود احتیاط نہیں کریں گے تو کورونا پھیلے گا اور اگر خدانخواستہ کورونا بے قابو ہوگیا تو ملک کا ہیلتھ سسٹم کہیں مکمل طور پر بیٹھ نہ جائے۔
اس لیے ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں۔ اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ کورونا سے خود بھی بچیں اور اپنوں کو بھی بچائیں۔ گھر میں رہیں۔ محفوظ رہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.